کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں جلد ہی بعض اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پی سی بی آئین کے مطابق سی ای او یا ایم ڈی کا عہدہ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سی او او سلمان نصیر کو نئی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس، ایچ آر، لیگل اور مارکیٹنگ کے سربراہان کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابقپچھلے ادوار میں بی سی بی میں آنے والے افسران کے الگ ہونے کا امکان بھی موجود ہے اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے ۔بورڈ چیئر مین محسن نقوی اس حوالے سے جلد مشاورتی عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔