• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سفاکیت روکنے کی بجائے قرارداد ویٹو کرنا شرمناک‘ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بڑا انسانی المیہ جنم لے چکا ہے‘ اسرائیلی سفاکیت کو روکنے کی بجائے جنگ بندی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا شرمناک ہے۔ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران بھی ابھی تک جنگ رکوانے میں کوئی ٹھوس حکمت عملی اور اقدام اٹھانے میں  ناکام رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید