ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں گی پتنگ بازی ناصرف ایک جان لیوا کھیل ہے بلکہ جرم ہے جس کی سزا 3 سال تک قید اور 01 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں ۔