• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، شیر خوار بچے بھوک سے مرنے لگے، بمباری میں درجنوں شہید ‘جنوبی غزہ میں دو صیہونی فوجی ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں شیر خوار بچے بھی بھوک سے مرنے لگے، ماوں کو خوراک کی قلت کا سامنا، نوزائیدہ اور شیر خوار بچے دودھ سے بھی محروم، غزہ کے الشفاء اسپتال میں محمود فتوح نامی 2 ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا، دوسری جانب غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں حماس کے حملے کے دوران اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں ہر 6میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے ، غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ مذاکرات دوبارہ شروع کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں غذائی قلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شمالی غزہ میں ہر چھ میں سے ایک بچہ "شدید غذائی قلت کا شکار" ہے، UNRWA کا کہنا ہے کہ آخری بار وہ 23جنوری کو شمالی غزہ تک خوراک پہنچانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید