• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسام، مسلمانوں کو کم عمری میں شادی کی اجازت کا قانون ختم

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست آسام میں نوآبادیاتی دور کا وہ قانون ختم کر دیا گیا جس کے تحت مسلمانوں کو کم عمری میں شادی کی اجازت تھی، بھارتی ریاست کا مسلم دشمنی کا ایک اور اقدام ، ایک سے زائد شادیوں پر پابندی لگانے پر بھی غور ۔ ملک میں عام انتخابات سے چند مہینے پہلے قانون کی تنسیخ کو متنازع اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیا بھر میں یکساں فوجداری قانون رائج ہے تاہم مذہبی برادریوں کے لئے شادی بیاہ، طلاق، بچہ گود لینے اور وراثت کے معاملات سے متعلق مختلف نام نہاد ’پرسنل لاز‘ موجود ہیں جن کی بنیاد اکثر مختلف ثقافتی رسوم پر ہے۔انڈین وزیر اعظم نریندرمودی کی حکمران جماعت بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) جو آسام میں بھی برسراقتدار ہے، یکساں ضابطہ دیوانی بنانے کیلئے مہم چلا رہی ہے جو مختلف مذاہب کے پرسنل لاز کی جگہ لے گا۔
اہم خبریں سے مزید