کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ پر کارگوہینڈلنگ پورٹ چارجزمیں نمایاں اضافے پر کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو خرم عزیز خان نے چارجز میں اضافے پر نظر ثانی کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل بیٹھ کت مسئلہ حل کر لیں گے ، واضح رہے کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قام پر کارگوچارجز150 روپے میٹرک ٹن سے بڑھا کا 400 روپے فی میٹرک ٹن کرنے پر کاروباری برادری نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد پیر کو ایف پی سی سی آئی میںگیٹ وے ٹرمینل کے چیف ایگزیکٹیو اور کاروباری برادری کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔