• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GDA کے تحت مبینہ فراڈ الیکشن کیخلاف کراچی پریس کلب پر آج مظاہرہ ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی جانب سے مبینہ فراڈ الیکشن کے خلاف پُر امن احتجاجی مظاہرے پر پولیس کا خواتین سمیت کارکنان پر لاٹھی چارج شیلنگ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے27 فروری منگل کوشام4بجےاحتجاجی مظاہرہ ہو گا، جس سے اپوزیشن تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کارکنوں کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہماری تحریک دوبارہ انتخابات کے اعلان پر ہی جاکر بریک لگائے گی ، احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں27فروری منگل کو یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا احتجاج ہمیشہ کی طرح انتہائی پرامن رکھنا ہے، لیکن کسی نے بلاوجہ رکاوٹیں ڈالیں تو پھر وہیں دھرنا دے دینا ہے،انھوں نے کہا ہم کسی صورت پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے، اگر ہمارے پرامن مظاہرین باالخصوص خواتین کو پریشان کرنے کی کوشش کی تو پھر گزشتہ دنوں تو کراچی کی شاہراہیں بند ہوئی تھیں اب پورا سندھ بند ہوجائے گا، ہم اپنے ایک بھی کارکن کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ہمارا احتجاج آئینی اور قانونی حق ہے اور ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔