• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایوس کن پرفارمنس رہی، فائٹ نظر نہیں آئی، عاقب جاوید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مایوس کن پرفارمنس رہی ہے فائٹ نظر نہیں آئی، اس سے پہلے ٹیم نے فائٹ کیا تھا۔

لاہور میں ملتان سلطانز  کے ہاتھوں 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ملتان سلطانز کے پاس بھی محدود کھلاڑی تھے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کمبینیشن نہیں بن سکا، اکیلا شاہین فائٹ کرتا نظر آیا امیچور پرفارمنس رہی۔

انہوں نے کہا کہ رنز تو یہاں آرام سے بنتے ہیں ہمیں ملتان سلطانز کے رنز کے قریب جانا چاہیے تھا۔

قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اسپن آپشنز کو ذہن میں رکھا تھا، ڈسپلن بولنگ کی کمی نظر آئی، جب وکٹیں نہ ملیں تو پھر آپشنز کا بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت پہلی جیت کا انتظار کررہے ہیں، کھیل پرائیڈ کے لیے کھیلا جاتا ہے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تاکہ فینز مایوس نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، بولنگ میں تسلسل نہیں تھا، فیلڈنگ مایوس کن تھی، ٹاپ آرڈر میں کسی ایک کو رنز کرنے کی ضرورت ہے۔

عاقب کا کہنا تھا کہ چھ ہارنے میں بھی کمال ہے اور لگا تار چار جیتنے میں بھی کمال ہو سکتا ہے۔

بیٹنگ آرڈر میں توازن لانے کے لیے عبداللّٰہ شفیق کو موقع نہیں مل سکا، ہم انہیں چوتھے نمبر پر کھلانا چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیزن میں ہماری اسٹرنتھ ہماری کمزوری بن گئی ہے، سب فٹ رہتے تو رزلٹ مختلف ہو سکتے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید