• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیکری یونٹس کے خلاف کارروائی، دو ہزار گندے انڈے تلف

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نےراولپنڈی اور ٹیکسلا میں بیکری یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ہزار خراب اور خون آلود انڈے تلف کردئیے۔ ٹیکسلا صابری سٹریٹ میں موجود بیکری یونٹ کو خراب انڈوں کے استعمال پر60 ہزار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ ارشد کالونی راولپنڈی میں خون آلود اور گندے انڈوں کے استعمال پربیکری یونٹ کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا۔گندے انڈے بیکری پروڈکٹس بنانے کے لئے استعمال کیے جارہے تھے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید