• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حکومت نے عوام پر پہلا بجلی بم گرا دیا ،مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عوام پر پہلا بجلی بم گرا دیا ہے۔ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔