لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں فلپائن کے سفیرڈاکٹر ایمانئل آر فریننڈز(Dr. Emmanuel R. Fernandez) نے ملاقات کی۔ملاقات میں سفیر کی اہلیہ ایلیسیا کاولو ((Alicia Kawlaw) اور فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل فہدالشیخ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تجارت اور ثقافت میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میںفلپائن کے سفیر نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فلپائن کی دوستی کا پرانا رشتہ ہے۔