• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑینگے،جاویدقصوری

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ڈاکٹر بابر رشید،نصر اللہ گورائیہ،اکرام الحق سبحانی،میاں رشید منہالہ،محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاونڈیشن کی بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہزاروں رضا کار دن رات دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ صوبے کے بارہ کروڑ عوام بے یارومددگار ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دکھاوے اور ذاتی تشہیر میں مصروف ہیں۔تمام سرکاری مشینری ان کے پروٹوکول پر لگی ہوئی ہے۔ ہم سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آخری شخص کی بحالی تک فیلڈ میںموجود ہیں۔حالیہ سیلاب 1988کے بعد سب سے بڑا سیلاب ہے جس نے آدھے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
لاہور سے مزید