لاہور(پ ر )بینک آف پنجاب اور ایکزونوبل پاکستان نے منفرد اشتراک کے تحت ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ پنجاب کے اہم عوامی مقامات کو ڈیولکس پینٹس کی تبدیلی کی صلاحیت کے ذریعے فن، ثقافت اور کمیونٹی کے فخریہ شوخ و رنگین کینوس میں بدلا جا سکے ۔اس شراکت داری کے تحت، بی او پی پنجاب بھر میں عوامی مقامات کی تبدیلی کی قیادت کرے گا، جس کے لیے وہ فنڈنگ فراہم کرے گا، ضروری منظوریوں میں سہولت فراہم کرے گا اور نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ کے لیے وظائف کی فراہمی میں معاونت کرے گا۔