لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ جلالپور پیروالا اور لیاقت پور میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز صوبہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈی جی پی ڈی ایم اے، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے کمشنرز، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔