• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات روکنے کی دھمکی دے دی

غزہ( نیوز ڈیسک)غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں حماس نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات روکنےکی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہےکہ مذاکرات نہتے اور لاچار فلسطینی قوم کے خون سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 146 دنوں سے جاری حملوں میں بھوکے، پیاسے نڈھال فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کی ہے۔حماس نے مطالبہ کیاکہ عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر اجلاس بلائیں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور نسل کشی روکنے کے لیے کارروائی کریں۔حماس کا کہنا ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کےبارے میں خاموشی توڑیں اور غزہ میں خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر متحرک ہوں۔حماس نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو روکنےکیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
یورپ سے سے مزید