• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمجھ آگئی، کراچی میں لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے، سابق کرکٹرز ٹریفک میں پھنس گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہر علی بھی کراچی کے ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ ڈیڑھ گھنٹہ ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یوٹرن لینے کے لیے مزید گھنٹہ لگا، مجھے سمجھ آگئی ہے کہ لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے۔سابق کپتان نے بتایا کہ کنٹینر ہر چیز کا حل نہیں ہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید