کراچی (جنگ نیوز) مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ ساجد تارڑ کی خصوصی گفتگو ناظرین ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں ملاحظہ کریں گے۔ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں نے دُنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چین اور امریکا کی تجارتی جنگ میں کیا امریکا کو نقصان اُٹھانا پڑے گا؟۔ ٹرمپ کی غزہ پالیسی کیا ہے، کیا ٹرمپ کے حمایتی مسلمان مایوسی کا شکار ہورہے ہیں، کیا ٹرمپ غیر ملکی تارکین وطن کو واپس بھجوانے میں کامیاب ہوجائیں گے، ملین ڈالرز کی لابنگ کے باوجود پی ٹی آئی کو امریکا میں ناکامی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔