• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، ارسا پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست گزار کی درخواست پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے کینالز تعمیر کیس میں وفاقی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا قومی اتحاد سے بڑھ کر بھی کوئی چیز ہے؟ وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس معاملے پر قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے، قومی اتحاد کو محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہئے، عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کو آپ ہم سے بہتر جانتے ہیں اس مسئلے کو ایک ہی بار میں ختم کریں۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پر جسٹس محمد فیصل کمال عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست گزار کسان قربان علی میتلو کی دائر درخواست کی سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید