• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے چاہے ہزار لوگ ملیں مگر وکلاء کی باری پر کوئی نہ جائے، علیمہ خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے چاہے ہزار لوگ جا کر ملیں مگر وکلاء کی باری پر کوئی نہ جائے ، یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی وکلاء سے کیسز کی مشاورت نہ کر سکیں ، وکلاء سے ملاقات ہونے تک کسی اور کے جانے کی ضرورت نہیں ، اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جا رہا ، توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کا دن بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے ملاقات کا دن ہے۔
اہم خبریں سے مزید