• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA کا ایک اورکمپنی کو وی پی این سروسز کلاس لائسنس کا اجرا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک اوروی پی این سروس فراہم کنندہ کمپنی نیکسیم ٹیک ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کو وی پی این سروسز کلاس لائسنس کا اجراء کر دیا ، اس طرح لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تعداد تین ہو گئی ، دو کمپنیوں الفا تھری کیوبک پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیٹا بائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو پہلے ہی وی پی این سروسز کلاس لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں ، پی ٹی اے نے ایسے وی پی این کنندگان جو بغیر لائسنس کے کام کر رہے ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مطلوبہ لائسنس کا حصول ممکن بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید