کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4؍ افراد جاں بحق ہو گئے، واقعات نیو کراچی، اتحاد ٹائون، اورنگی ٹائون، نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقےنیوکراچی نیوکراچی نالہ اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 38 سالہ زبیر کے نام سے گئی ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ پونے کے باعث پیش آیا متوفی شخص فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا تھا اورسرپر چھوٹ لگنے سے متوفی کی موت واقعے ہوئی ۔