اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر اور جنرل سیکرٹری ملائکہ رضا نے کہاہے کہ پانی مسئلہ پرصوبائی تعصب نہیں پھیلارہے، CCIمیں لےجائیں پانی ایک بنیادی انسانی حق ہے،سندھ ہماری لائف لائن ہے جس کے بغیر پاکستان کا گزارا نہیں ہو سکتا، دوسری طرف پنجاب میں چھ نہریں بن رہی ہیں ،سنٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئ ے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں 65 فیصدسے زیادہ گلیشئر پگھل رہے ہیں انڈس کا انحصار انہی گلیشئرز پر ہے تمام صوبوں کو یہیں سے پانی میسر ہوتا ہے پانی کم ہو رہا ہے ،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارشیں کم ہوئی ہیں ،آبادی بھی بڑھ رہی ہے ایک طرف پانی کم ہو رہا ہے ۔