اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں ہوسکتے ، لاپتہ افراد کا معاملہ طے ،گوادر کی مقامی آبادی میں اس کے آپریشنل ہونے کے بارے میں خدشات کو دور کیا جائے۔ سیاسی اتفاق رائے کے ذریعے ہوا سیاسی حل ضروری ہے۔پارلیمنٹ ہی واحد فورم ہے جو ایسی پیش رفت کر سکتاہے۔ بیان میں کہاکہ آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے۔ پارلیمانی کمیٹی کو حقیقی بلوچ قیادت بشمول ڈاکٹر مالک بلوچ، اختر مینگل، جے یو آئی (ف) اور صوبے کی دیگر جمہوری قوتوں تک پہنچنا چاہیے۔