کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس (ر) عبادت یار خان کی پنشن روکنے پر رجسٹرار سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اہلخانہ 13 برسوں سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ،عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائے۔ہائی کورٹ میں وفاقی شریعت کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق مرحوم جسٹس ریٹایرڈ عبادت یار خان کے بیٹے کی عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مرحوم جسٹس عبادت یار خان نے بطور ایڈہاک جج سندھ ہائی کورٹ میں 4 برس 10 ماہ فرائض سر انجام دیئے۔