اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے 35 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران (اے اے او )کو گریڈ 17 سے گریڈ 18میں بطور اکاؤنٹس افسران ترقی دیدی گئی، مجاز اتھارٹی وفاقی سیکرٹری دفاع کی منظوری کے بعد ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کاشف احمد نور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ملٹری اکائونٹنٹ جنرل محمد عثمان کے دستخطوں سے جمعہ کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 38اسسٹنٹ اکائونٹس افسران کی گریڈ اٹھارہ میں ترقیوں کے کیسز زیرغور آئے، تین افسران کے کیسز مختلف وجوہات کے باعث موخر کر دیئے گئے۔