• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی توانائی کمیشن کے ہسپتالوں میں کینسر کے 80 فیصد مریضوں کی تشخیص، علاج

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی، نجی ہسپتال، سی ایم ایچ اور اٹامک انرجی ہسپتال نوری سمیت متعدد دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کے زیراہتمام پچیسویں پاکستان کینسر کانگریس ONCO 2024کا آغاز ہوگیا۔ کانگریس کا افتتاح چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرانتظام انیس کینسر ہسپتال ملک کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریضوں کے علاج و تشخیص کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید