• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے برانڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن نائن میں تادم تحریر کھیلے گئے 16 میچوں کے خاص خاص ریکارڈز کے مطابق مجموعی طور پر 626 اوورز میں195وکٹوں کے عوض5 ہزار589 رنز بنائے جاچکے ہیں۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرز کو10 گیندوں قبل8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو16 رنز، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55رنز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو5 گیندوں قبل 5وکٹوں، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوایک گیند قبل5 وکٹوں، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو19گیندوں قبل7 وکٹوں، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو6 گیندوں قبل5وکٹوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو10 گیندوں قبل 3 وکٹوں، پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز،کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کو 2 وکٹوں، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز، پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو8 رنز،پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو9 گیندوں قبل 7 وکٹوں اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ 

لیگ میں ابتک دو بیٹسمین بابراعظم اوررسی وین ڈر ڈوسن ایک ایک سنچری بناچکے ہیں جبکہ31نصف سنچریاں بن چکی ہیں۔ بابراعظم، آرآر ہینڈرکس، صاحبزادہ فرحان اور وینڈرڈوسن نے تین تین جبکہ جے ملان، جیسن رائے،آغا سلمان، کولن منرو اور محمد رضوان نے دو دو مرتبہ نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا ۔ اسی طرح عثمان خان،اعظم خان، خواجہ نافع ، پولارڈ، ردرفورڈ، صائم ایوب، سعود شکیل، شعیب ملک اور شاداب خان نے ایک ایک نصف سینچریی بنائی ہے۔ اب تک بلند و بالا205چھکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ476 زوردارچوکے بھی لگائے گئے ہیں۔

پشاورزلمی اور لاہورقلندرز کے مابین 25 فروری کو لاہور میں کھیلے گئے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز کے رسی وین ڈر ڈوسن نے52 گیندوں پر پی ایس ایل کی پہلی ناقابل شکست سینچری 104 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 6 چھکے اور7 چوکے شامل تھے۔ڈوسن کی سنچری رائیگاں گئی، قلندرز کو مسلسل چھ شکست کا سامنا کرنا پڑا، زلمی 8رنز سے کامیاب ہوئی۔212رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم وین ڈر ڈوسن کی سنچری کی بدولت 203رنز بناسکی۔ یہ لاہور قلندرز کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل پانچویں شکست تھی، وہ اتادم تحریر ایک بھی میچ جیت نہیں سکی۔

اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، صائم شاندار88رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان لاہور میں 26 فروری کو کھیلے گئے 13 ویں میچ میں زلمی کے بابر اعظم نے پی ایس ایل نائن کی دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 63 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست111 رنز بنائے۔اس میچ میں زلمی کے بالر عارف یعقوب نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں سمیٹیں،ان کے اوورز میں 9ڈٹ بالز تھیں اور انہیں 2 چھکے بھی لگے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو سینچری بنانے پر قیمتی تحفے سے نوازا۔ انہوں نے بابر کو سوشل میڈیا پر قیمتی گاڑی کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے اسے بابر اعظم کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ پاکستان میں تیارکی جانے والی گاڑی بابراعظم پہلی مرتبہ چلائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ بابر اعظم کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری تھی، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز اور لاہورقلندرز کے درمیان لاہور میں کو کھیلے گئے 14 ویں میچ میں سلطانز کے اسامہ میر نے اپنے مقررہ 4 اوور ز میں 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے 9 ڈاٹ گیندیں کرائیں اور ان کے اوورز میں 4 چھکے اور ای چوکا بھی لگا۔ کاسی میچ میں سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نروس90 کا شکار ہوئے، انہوں نے 55 گیندوں پر2 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی میں 29 فروری کو کھیلے گئے 16 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے شیرفین ردرفورڈ کی ناقابل شکست برق رفتار58 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر5 وکٹوں سے شکست یکر چوتھی کامیابی حاصل کی، کوئٹہ نے 20 اوورز میں5 وکٹوں کھے نقصان پر 169رننز بنائے۔ 

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 166 رنز کا ہدف دیاتھا۔ ردرفورڈنے انتہائی دبائو میں اور فاسٹ بولر حسن علی کی ایک گیند سر پر لگنے کے باوجود بھی جیداری اور حوصلے سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، آخری اوور میں کوئٹہ کو میچ جیتنے کے لئے 15 رنز درکار تھے لیکن ردرفورڈ نے انورعلی کے آخری اوور میں 2 چھکے اور آخری گیند پر ایک چوکا لگا جیت کو یقینی بنادیا۔ ردرفورڈ کے علاوہ اوپنر جیسن رائے نے ایک شاندار نصف سینچری بناکر ٹیم کی جیت میں نمایاں حصہ لیا۔ ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر آدھے درجن چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی نصف سینچری54 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے بابراعظم نے5 میچوں میں82.5 کی اوسط سے 330رنز بنائے ہیں جس میں ان کا ہائی اسکور111رنز ناٹ آؤٹ ہے، انہوں نے 7 چھکے اور 35چوکے بھی داغے ہیں۔ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرملتان سلطانز کے ایمرجنگ کرکٹر محمد علی ہیں جنہوں نے6 میچوں میں 138 گیندوں یعنی 23اوورز پھینک کر144رنز کے عوض13وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کا بہترین بائولنگ فیگراسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 19 رنز دیکر 3 وکٹیں ہے۔ ایک اننگز میں بہترین بولنگ فیگرملتان سلطانز کے اسامہ میر کا ہے، جنہوں نے 4 اوورز میں40رنز کے عوض6وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید