• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سردی کی لہر غیر معمولی قرار، پارہ 9 تک جانے کی پیشگوئی

کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی حالیہ لہر کو غیر معمولی قرار دیدیا، پارہ 9تک جانے کی پیشگوئی،چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مارچ 1979میں کراچی کا درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے اور شہر میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مشرقی سندھ سے بھی سسٹم آج شام تک نکل جائے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی، شہر میں چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، ہوا کی رفتار 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، شہر میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے تاہم اس سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں تواتر کے ساتھ ایسی سردی نہیں آتی اور مارچ میں ہونے والی یہ بارشیں بھی غیر معمولی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید