• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصرہ میو پاکستان صدائے میو کی چیئرپرسن مقرر

لندن (جنگ نیوز ) پاکستان صدائے میو فورم نے معروف سیاسی شخصیت دختر میوات ناصرہ میو کو پاکستان صدائے میو فورم کا مرکزی چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری کا فیصلہ پاکستان صدائے میو فورم کے مرکزی اجلاس میں تنظیم کے سرپرست اعلیٰ حاجی نور محمد میو نے تنظیمی باڈی کی باہمی مشاورت کے بعد کیا۔ ناصرہ میو کئی بار ملکی انتخابات میں بطور قومی اسمبلی امیدوار حصہ لے چکی ہیں۔ سماجی خدمات کے حوالہ سے بھی ان کی پہچان ہے وہ پاکستان صدائے میو کا چیئرپرسن مقرر ہونے کے بعد اس کے نیٹ ورک کو پاکستان کے تمام شہروں تک پھیلانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں پاکستان بھر سے میو برداری کے ان کو چئیرمین مقرر ہونے پر مبارک بادکے پیغامات مو صول ہو رہے ہیں۔ میو براداری نے ان کے چیئرپرسن مقرر ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید کی ہے کہ وہ ملک کے استحکام و ترقی کے ساتھ ساتھ میو برداری کے مسائل اور ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گی۔
یورپ سے سے مزید