کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نوید انور نے شہر بھر میں قائم رین ایمرجنسی سینٹرز کا 6 گھنٹے طویل ہنگامی دورہ کرکے کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں گزشتہ روز شدید بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور خستہ حال روڈز و پل مرمت و تعمیر کی ہدایت کی ،انہوں نے اسکیم 33، اسکیم 36 گلستان جوہر، کورنگی ٹاؤن، کلفٹن، منصورہ اور اسکیم 41 سرجانی ٹاؤن کے تفصیلی دورہ کے موقع پر متعلقہ افسران و ملازمین کی جانب سے بارش سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیمز میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ نہیں ہوئی جو کہ باعث اطمینان ہے۔