• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو کے تعاون سے کیمپ کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی،یکجہتی کیمپ کا مقصد گلوبل مارچ ٹو غزہ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، گلوبل مارچ ٹو غزہ یکجہتی کیمپ کےشرکاء سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر صابر ابو مریم، و ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر سدرہ ،محفوظ یار خان ایڈوکیٹ،قاضی زاہد حسین، علامہ عقیل انجم قادری، اسرار عباسی، پیر خرم شاہ، محمد حسین محنتی، پاسٹر ایمانؤیل، یونس بونیری اور دیگر نے خطاب کیا، یکجہتی غزہ مارچ کیمپ کے شرکاء نے غزہ کے امدادی کاروان کے لئے راستے روکے جانے پر مصری حکومت کی شدید مذمت کی اور ا سکا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا۔ یکجہتی کیمپ کے شرکاء نے گذشتہ دنوں ایران پر ہونے والے اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی،مقررین نے کہاکہ پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں۔کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کھوکھرا پار نمبر 4 B میں واقع گھر سے 25سالہ عاقب ولد محمد یوسف کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی طور پر معلوم ہواہے کہ متوفی نے گھریلو ں پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی تاہم پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید