• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی برادری ایرانی عوام اور صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے، نصر اللّٰہ، ریحان چشتی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے ، کے یو جے کے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری جنرل ریحان چشتی نے واضح کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایران کے عوام اور صحافتی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس صدر نصراللہ چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی، اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید