• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود لیاری سیکٹر 36 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا،جسے پولیس نے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا،ہلاک ملزم کی شناخت احسان ریاض کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق، ہلاک ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گیا ، ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، نقدی اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید