• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نو مئی کیس، ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے شاہ فیصل تھانے میں درج مقدمہ میں ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کےلئے تاریخ مقرر کرد ی۔ لانڈھی میں درج مقدمہ میں وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 30جون تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید