• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات، 2 افراد زخمی

ambکراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات2 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم مسافر خانے کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ حبیب اللہ ولد محبوب زخمی ہو گیا ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ،سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن جی 27بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ صابر ولد ظہیر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید