کراچی(استاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے پی ٹی آئی سرپرست اعلیٰ اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی رہائی کے لئے شہر میں ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جانشیر جونیجو، مرکزی سینئر نائب صدر میر ولی مغیری، مرکزی نائب صدر نثار خان اور دیگر رہنماؤں نے کی،ریلی حسن اسکوائر سے شروع ہوکر بہادر آباد، چار مینار چوک، شارع فیصل سمیت مختلف اہم شاہراہوں سے گذری، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جانشیر جونیجو نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر کی یوتھ جاگ چکی ہے۔