کوئٹہ(پ ر) ا لخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے صوبائی نائب صدر حکیم جمال الدین اورجماعت اسلامی کے رہنما صابر صالح ایڈووکیٹ کی قیادت میں سخت سردی میں بارش وبرف باری کے دوران زیارت سے مسلم باغ تک ہائی وے پر ڈرائیورز ومسافروں کو مشکلات سے بچانے ،فوری طبی ودیگر امداد فراہم کرنے کیلئے چالیس افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے سخت سردی میں مسافروں وڈرائیورزکو تیارکھانا ،گرم چادریں کمبل ودیگرضروریات کی فراہمی کیساتھ مسافروں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اورحادثات کی شکار گاڑیوں کوکرینوں کی مددسے گیراج تک لے جانے کے انتظامات کئے ۔انہوں نے کہاکہ برف باری وسخت سردی میں زیارت کراس مسلم باغ کان مہترزئی ،خانوزئی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ دار ورضاکاروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مین شاہراہ پر 35سے 40افراد نے ڈیوٹی دی اورممکنہ حد تک مسافروں کوسخت سردی ،مشکل اورپریشانی سے بچانے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے انہیں تیارکھانا،گرم بستر کپڑے ،پانی ،علاج وتکلیف دور کرنے کیلئے ادویات کی فراہمی کیساتھ،برف وہر قسم کی رکاوٹوں کو راستے سے ہٹانےکیلئے متحرک تھیں ۔ اس دورا ن نیشنل ہائی وے اورپی ڈی ایم اے کی ٹیم نے بھی بھر پور مدد کی۔