کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں سے بچنے کے لئے ہتھیار اٹھا لئیے۔گلشن اقبال میں چائے ہوٹل کے مالک نے بہادری کی مثال قائم کر دی۔واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ہوٹل کے مالک دولت آغا کے مطابق 24 فروری کی صبح کاؤنٹر پر بیٹھا تھا اچانک ڈاکو آگئے۔ملزمان کو دیکھتے ہی میں نے اپنا لائسنس یافتہ پستول نکال لیا ۔پستول دیکھ کر ڈاکو خوفزدہ ہوگئے اور کہا کہ خدا کے لیے گولی نہ چلانا۔میں نے ڈاکوؤں کو فوری واپس جانے کا کہا اور وہ فرار ہوگئے ۔دولت آغا نے بتایا کہ گلشن اقبال پولیس واقعہ کے بعد آئی اور پوچھ گچھ کرکے چلی گئی کوئی کارروائی نہیں کی ۔ہوٹل مالک نے تمام دکانداروں کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے ساتھ لائسنس یافتہ پستول رکھیں۔