ایک نجی بینک کے افسران اور ایک سرکاری افسر کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزات داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر نام ای سی ایل پر ڈالے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جانک راجہ، سنجے کمار، سراج الدین اور عبدالخالق کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں نجی بینک کے عملے کی ملی بھگت سے جعلی فیملی پنشن اسکینڈل پکڑا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث چاروں ملزمان نےجعلی فیملی پنشن اکاؤنٹ کھولا، جس قومی خزانےکو 1 ارب 11 کروڑ روپے نقصان پہنچایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی فیملی پینشن اسکینڈل میں ملوث افراد کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ تھا، نیب نے اسکینڈل کی انکوائری مکمل کرلی، اہم گرفتاریوں کا امکان ہے۔