کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین و صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھرکا گھیراؤ /محاصرہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اس قسم کے غیر آئینی ، غیر قانونی چھاپوں سے پارٹی اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوگی ، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشتونخوامیپ کے شانہ بشانہ ہر جمہوری احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دیگی ۔ آمرانہ دور کی کارروائیوں کا تسلسل آج بھی جاری ہے ۔ جمہور کے لباس میں آمرانہ قوتوں کے لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھا دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے ایک بیان میں کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ محمود خان اچکزئی کی اسمبلی میں تقریر کے بعد حکومت کو ان کے خلاف کارروائیوں کا خیال آیا ہے اور اب جب وہ صدارتی امیدوار ہیں انہیں صدر کا پروٹوکول ملنا چاہیے تھالیکن اس کے برعکس ان کے گھر کاگھیراؤ /محاصرہ کیاگیا اور اس کے ساتھ ہی پارٹی کے دیگر رہنماء وکارکنوں کی جائیداداوں ، املاک پر چھاپوں کا کیا جواز تھا یہ تمام کارروائی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا ایس او پشتونخوامیپ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہوگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔