• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نین تارا نے وگنیش سے طلاق کی افواہوں کو بےبنیاد ثابت کردیا

تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے شوہر وگنیش شیون سے طلاق کی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد ثابت کرنے کے لیے ایک فیملی تصویر شیئر کردی۔

تصویر میں وہ خود، شوہر وگنیش اور انکی بیٹی نظر آرہی ہے، تصویر میں خاندان یکجا اور خوش نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں میں طلاق کی افواہ اس وقت پھیلی جب نین تارا نے اپنے انسٹاگرام پر وگینش شیون کو ان فالو کیا تھا، تاہم نین تارا کو جیسے ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انھوں نے دوبارہ شوہر کو فالو کیا۔

جنوبی بھارت کی فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کے پرستاروں اس وقت تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے جب 39 سالہ اداکارہ نے اپنے 38 سالہ شوہر کو سوشل میڈیا سائٹ پر ان فالو کردیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید