کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کی تنقید کرنا یا 15 اگست کو یوم سیاہ منانا اور پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دیناکوئی جرم نہیں ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کولہاپور کالج میں کشمیری پروفیسر جاوید احمد کے خلاف دائر 153A کیس کو ختم کرتے ہوئے کیا ۔ کشمیری پروفیسر نے5 اگست کومقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے یوم سیاہ اور14 اگست ہیپی انڈیپنڈنس ڈے پاکستان والے واٹس ایپ اسٹیٹس لگائے تھے اور انہیں گروپ میں شیئر کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ ہر شہری کومقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنےپر تنقید کرنے کا حق ہے۔ یہ کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ آرٹیکل 19 کے تحت ملک کے شہریوں کو اپنا احتجاج درج کرانے کا حق حاصل ہے۔