کراچی( پی پی آئی) عالمی اقتصادی فورم کے گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق ،پاکستان صنفی برابری میں 146ممالک میں سے 142 ویں نمبر پر ہے، جہاں خواتین کو تعلیم، تربیت اور ملازمت تک محدود رسائی حاصل ہے، ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد خواتین تشدد کا شکار بنتی ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال 5 ہزار خواتین تشدد کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔