• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی‘ سی ٹی ڈی کا مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا سلسلہ جاری

کراچی(اعظم علی /نمائندہ خصوصی )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کی جانب سے شہر قائد میں مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ گزشتہ روز بھی کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکان دارکو اغواء کرکے گھر والوں سے 60ہزار روپے وصولی کے بعد اسے رہاکردیا۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف شیخ نے بتایاکہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے کئی بار نوٹس لئے جانے کے باوجود سی ٹی ڈی کی جانب سے کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روزسول کپڑوں میں ملبوس اوربغیر نمبرپلیٹ والی موبائل میں سوار تین سی ٹی ڈی اہلکار کلاکوٹ تھانے کی حدود نوالین میں واقع دکان میں داخل ہوئے اور وہاں سے کامران نامی دکاندار اور40ہزار مالیت کا سامان اٹھاکر لے گئے۔ دکاندار کے بھائی سہیل گھانچی کے مطابق واقعہ کےبعد ان کے بھائی کے نمبر سے انہیں فون کرکے سول لائنزمیں واقع سی ٹی ڈی دفتر آنے کا کہاگیاجہاں بھائی کی رہائی کے عوض 3لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیاگیاتاہم گفت وشنید کے بعد 60ہزار میں معاملہ طے ہواجس کی ادائیگی کے بعد ان کے بھائی کی رہائی عمل میں آئی ۔سہیل گھانچی نےاعلیٰ حکام سے واقعہ کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیاہے ۔
اہم خبریں سے مزید