• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، چوہدری افتخار

سلاؤ (نمائندہ جنگ ) لندن سلاؤ میں مقیم کاروباری شخصیت سابق امیدوار پنچاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد برطانیہ پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض،صحافی اورنگزیب چوہدری، چوہدری آصف اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی۔ سابق صدر چیمبر آف کامرس گجرات چوہدری افتخار احمد کا آبائی تعلق گجرات پاکستان سے ہے۔ چوہدری افتخار احمد چند ہفتوں کیلئے برطانیہ کے نجی خاندانی دورہ پر آئے ہیں۔ چوہدری افتخار احمد نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے اس وقت قومی اتفاق و اتحاد اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔ چوہدری افتخار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے مجھے جو عزت پیار اور اعتماد دیا ہے اس پر ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض نے کہا کہ چوہدری افتخار قابل باصلاحیت اور باکردار شخصیت ہیں اور وہ پاکستان کی سیاست میں مثبت اضافہ ہیں۔ اوورسیز پاکستانی انہیں قدر کی نگاہ سے دیگھتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید