• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد: کرکوک میں فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک

Latest News
بغداد.........عراق کے صوبے کرکوک میں عراقی سیکیورٹی فورسز اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے کرکوک کے ضلع حویجہ میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی۔

عراقی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حملے میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے، جبکہ 8جنگجووں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران عراقی سیکیورٹی فورسز کو اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی۔

ادھر زمین کارروائی کے لیے کرد سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی موجود تھے۔ تاہم فضائی آپریشن میں عراقی اور اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین
تازہ ترین