بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک پیغام میں اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمہارا باپ زندہ ہے انٹرٹینمنٹ زندہ ہے۔
کنگ خان نے یہ پیغام فلم جوان میں ان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں دیے جانے والے بہترین اداکار کے ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران دیا۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران ایوارڈ دینے پر اپنے پرستاروں سمیت سب سے تشکر کا اظہار کیا۔
شاہ رخ خان نے جب اپنے بچوں اور اہلیہ کے لیے مذکورہ بالا خصوصی پیغام کا اعلان کیا تو تقریب میں موجود سامعین ہنس پڑے۔
شاہ رخ خان نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ عشرے کے دوران اپنی چند فلموں کی ناکامی کے بعد اپ سیٹ تھے، جس کے بعد میں نے فلموں پر کام روک دیا اور گھر جاکر بیٹھ گیا۔
پھر گھر میں پیزا اور روٹی بنانے کے ساتھ بچوں کے درمیان وقت گزارا۔ اس دوران کورونا وائرس کا دور آیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے وقت کو فلم جوان بنانے اور سخت محنت کے لیے تقسیم کیا۔
کنگ خان نے اس موقع پر تقریب میں موجود جوان کے ہدایتکار ایٹلی (ارون کمار) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پہلا کریڈیٹ ایٹلی اور پھر پریا کو جاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پریا نے جنوبی بھارت میں موجود اپنا گھر چھوڑ کر چار برس ممبئی میں گزارے۔ پریا اور ایٹلی کے بچے کی پیدائش بھی یہیں ممبئی میں ہوئی۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ فلم کی کامیابی کا کریڈٹ انکے بیٹے میر کو جاتا ہے۔