• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


نومنتخب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوور کروانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کی بحالی، آئی ایم ایف پروگرام اور نجکاری کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔

وزیر خزانہ نے مہنگائی اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع، اخراجات میں کمی کا عزم بھی کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دوست ملکوں نےکہہ دیا کہ مدد کرنا چاہتے ہیں پر امداد کی صورت نہیں سرمایہ کاری کے ذریعے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں لے جائیں گے، ریونیو لیکیج روکنے کےلیے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن ہوگی، ٹیکس بیس بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ سہ ماہی سال 2023 کے مقابلے میں بہتر ہے، پہلے کے مقابلے میں جی ڈی پی بہتر ہے، ریونیو کی طرف جو لیکیج ہیں انہیں کم کرنا ہے، پی ایس ڈی پی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف جائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ میکرو استحکام کو مستقل کرنا ہے، ایف بی آر کی اصلاحات پر کام شروع کر دیا ہے، چین کی مارکیٹ کو ہم نے ابھی ٹیپ نہیں کیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی میں ساڑھے 3 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہے، چاول کی فصل اچھی ہوئی، برآمد سے 2 ارب ڈالر کمائے۔

قومی خبریں سے مزید