گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15مارچ صبح11بجے ہوگا جس میں حکومت بجٹ کی منظوری لے گی۔
گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عون حمید ڈوگر کے کاہنہ لاہور میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔
صدرِ مملکت جنگ، بیرونی جارحیت یا ایسے داخلی انتشار کی صورت میں ایمرجنسی نافذ کر سکتے ہیں جس پر قابو پانا صوبائی حکومت کے اختیار سے باہر ہو۔
اسلام آباد پولیس حکام نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) طرز پر یونٹ قائم کرنے کی خبر بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دیدی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خود کشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ طالبہ کی مبینہ خود کشی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محصولات کی چوری روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے،ٹیکس چوری کرنے والوں کے لیے نو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہوںگے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم کا کہنا ہے کہ معاملہ سنجیدہ ہے، ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے، انکوائری کے بعد مقدمہ درج ہوگا، ملزم کبھی خود کو سپریم کورٹ کا ملازم کبھی سرکاری ادارے کا افسر بتاتا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، اہم وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمراور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
نادیہ خٹک نے کہا کہ مجھے اسد خان کے ساتھ گاڑی میں بٹھایا گیا، راستے میں گاڑی روک کر مجھے چھوڑ دیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاریوں پر بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عمان وزارتی کمیشن کے آئندہ 8ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملہ پر وزارت داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سے حالات مزید خراب ہوجائیں گے، اس وقت خیبر پختونخوا کسی مزید تجربہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 11 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اب تک مبینہ اغوا یا گرفتار ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت کو مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا، دونوں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔