• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کالج کی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد ضروری ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

پروفیسر اعجاز احمد فاروقی فاتح کالج کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے
پروفیسر اعجاز احمد فاروقی فاتح کالج کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے 

باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام بلال بھاٹی انٹر اسکول اینڈ کالج کرکٹ ٹورنامنٹ الفا کالج نے سیڈر کالج کو تین وکٹوں سے شکست دیکر جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر کے سی سی اے ، ممبر گورننگ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئےکلب ، اسکول اور کالج کی سطح پر ٹورنامنٹس کا زیادہ سے زیادہ انعقاد بہت ضروری ہے۔ 

اس موقع پر سیڈر کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس احمد سہگل ، کرکٹ کوچ عبدالمنان کاکڑ ، فرسٹ کلاس کرکٹر محمد علی ، فرحان اقبال ، شاہ زیب نذر اور شاہد نواب بھی موجود تھے ۔ نکسر کالج ریڈ کے بیٹر اویس علی خان نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ محمد اطیب بہترین بولر اور داؤد چانڈیو بہترین فیلڈر قرار پائے ۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید